ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جند ریلی میں امت شاہ نے سینہ ٹھونک کر کہا:370 ووٹوں سے دفعہ 370 کو ختم کردیا:امت شاہ 

جند ریلی میں امت شاہ نے سینہ ٹھونک کر کہا:370 ووٹوں سے دفعہ 370 کو ختم کردیا:امت شاہ 

Fri, 16 Aug 2019 22:33:16    S.O. News Service

جند/ ہریانہ 16اگست (آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو ریاست کے جاٹ لینڈ جند میں انتخابی ریلی کرنے پہنچے۔ یہاں امت شاہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے پر کہا کہ جو کام کانگریس حکومت 70 سال سے نہیں کر پائی، مودی حکومت نے وہ 70 دن میں کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 370 ووٹوں سے 370 کو ہٹادیا۔واضح ہو کہ ہریانہ میں اکتوبر نومبر میں انتخابات ہو سکتے ہیں۔ امت شاہ نے کہا نریندر مودی حکومت نے 75 دن میں تاریخی کام کرکے دکھایاہے۔ آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ہٹانا ایک سنگ میل تھا، جو کام 70 سال میں نہیں ہوا، وہ 70 دن میں ہو گیا۔سردار پٹیل کے ایک بھارت کے خواب کی راہ میں دفعہ 370 سب سے بڑی رکاوٹ تھی، کانگریس ہمیشہ ووٹ بینک کی سیاست کرتی تھی، ہم نے کبھی ووٹ بینک کی سیاست نہیں کی۔ شاہ نے کہا ابھی لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا اعلان کردیا۔ کارگل جنگ کے وقت ٹاسک فورس نے اس کی سفارش کی تھی، حکومتیں آئیں اور گئیں، لیکن فیصلہ نہیں کر پائیں۔ تینوں فوجوں کی قیادت کے لئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہوں گے۔ جنگ کے وقت تینوں فوجیں دشمن کے دانت کھٹے کر سکے، اس کے لئے وزیر اعظم نے اس کا اعلان کر دیا ہے۔ جلد ہی ملک کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف مل جائے گا۔ تینوں فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کام کریں گی۔ میں جب جب ہریانہ میں قومی صدر کے ناطے جھولی لے کر آیا تو ہریانہ والوں نے میری جھولی کمل پھولوں سے بھر دیا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں آیا تو پہلے اکثریت کی حکومت بنا دی، لوک سبھا انتخابات میں آیا تو مودی جی کی قیادت میں 300 پار کروا دیا۔ اس بار بھی جب الیکشن ہوں گے، تو ویروں کی سر زمین پھر ایک بار مودی اور منوہر لال کوآشیرواد دے گی۔ ریلی میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر، بی جے پی ریاستی سبھاش برالا اور ہریانہ کے کابینہ وزیر، بی جے پی ممبر اسمبلی موجود تھے۔ 


Share: